عفان وحید فنکاروں پرتنقید کرنیوالے صارفین پربرس پڑے

اداکارہ عفان وحید نے فنکاروں کوتنقید کانشانہ بنانے والے سوشل میڈیا صارفین کو کھری کھری سنادیں۔

معروف اداکار عفان وحید کاانٹرویو میں کہنا تھاکہ خود پربہت زیادہ تنقید ہو تو میں ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہوں اور سوشل میڈیاپر کمنٹس سیکشن بند کرنے میں ہی عافیت سمجھتا ہوں۔

اداکار نے کہاکہ   ہر انسان نے بوڑھا ہونا ہے اور ہر کوئی سدا بہار جوان نہیں رہتا اور پھر جب کوئی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کچھ کرواتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ فلاں اپنی جلد سے خوش نہیں،فلاں نے پلاسٹک سرجری کیوں کروائی۔میری فطرت حساس ہے ۔سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید دیکھ کر پریشان ہوتا اور ڈپریشن میں چلا جاتا ہوں۔

بامقصد ڈرامے بننا بند ہوچکےہیں،ثانیہ سعید کا شکوہ

عفان وحید نے بتایا کہ  کوئی بھی فنکار اپنی اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے کچھ کرنا چاہتا ہے تو اسے معاشرے کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے جو دل میں آئے وہ کریں بس اخلاقی حدود کا خیال رکھیں۔

Back to top button