امریکا کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایاگیا۔

ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نےکہا کہ موسیٰ خیل میں 23 بےگناہ شہریوں کاقتل قابل مذمت ہے، پاکستانی عوام نےانتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایاہے۔

یورپی یونین کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہاکہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سےنمٹنے میں امریکا اور پاکستان کےمشترکہ مفاد ہے،ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کےساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

Back to top button