سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد 23 کرنے کافیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے عدلیہ سےمتعلق اہم قانون سازی کافیصلہ کرتے ہوئے 1997 کے ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے مشیر قانون بیرسٹر دانیال چوہدری کےمجوزہ بل کے مندرجات بھی سامنے آگئے ہیں جن کےمطابق سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافہ کیسز بیک لاگ کے باعث ضروری ہےاور ججز کی تعداد میں اضافےسے کیسز کی بروقت سماعت اور فیصلوں کو یقینی بنایا جاسکےگا۔

لاہور 10تحصیلوں کے ساتھ پنجاب کا بڑا شہر بن گیا

بل کے مطابق سائبر کرائم،ماحولیاتی قوانین اور عالمی تجارت کےکیسز میں ماہرین کی ضرورت ہے،مختلف شعبوں میں مہارت رکھنےوالے ججز کی تقرری سےدرست فیصلہ سازی ممکن ہوسکے گی۔ججز کی تعداد بڑھانےسے ججز پر غیرضروری دباؤ میں کمی ہوگی۔

Back to top button