20ہزار 437وی پی این سروس پرووائیڈرز نے رجسٹریشن کروا لی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کا عمل جاری،20ہزار 437وی پی این سروس پرووائیڈرز نے رجسٹریشن کروا لی۔

پاکستان میں 12 سو 86 وی پی این کمپنیوں نے 19 ہزار 840 وی پی این رجسٹرڈ کروا لئے۔فری لانسرز نے بھی زیر استعمال وی پی این رجسٹرڈ کروانے شروع کردیئے۔136فری لانسرز نے 180 وی پی این کی رجسٹریشن کروا لی۔سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن پاشا نے بھی 417 وی پی این رجسٹرڈ کروا لئے۔مجموعی طور پر اب تک پی ٹی اے سے 1422 کمپنیوں نے وی پی این کی رجسٹریشن کروا لی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ کا نفاذ تب ہوگا جب وی پی این کا غیر قانونی استعمال رکے گا،پی ٹی اے وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کے لئے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور فری لانسرز کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے،پی ٹی اے وی پی این رجسٹریشن اور وائٹ لسٹنگ کا عمل 2010 سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چودھری کونوٹس

دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نے ابتک 469 موبائل ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا ہے۔موبائل ایپلی کیشنز متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے شکایات کی بنیاد پر بلاک کیا گیا ہے،بلاک کی گئی ایپلی کیشنز میں 435 اینڈرائئڈ جبکہ 34 ایپل کی ایپلی کیشن شامل ہیں۔

Back to top button