بچپن سے ہی اداکاری کرنا چاہتی تھی،ڈانس اور گلوکاری کا بہت شوق ہے : اداکارہ حاجرہ یامین

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین کا کہنا ہےکہ ابھی تو شادی کاکوئی سین نہیں ہے، پہلے پیارتو ہو جائےکسی سےپھر شادی کرلوں گی۔  بچپن سے ہی اداکاری کرنا چاہتی تھی، ڈانس اور گلوکاری کا بہت شوق ہے۔

ان پر افسوس ہوتا ہےجنہیں اردو نہیں آتی اور اس پر فخر بھی کرتے ہیں : حنا خواجہ بیات

معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا کہ بچپن سے ہی اداکاری کرناچاہتی تھی،مجھے ڈانس اور گلوکاری کا بہت شوق ہے۔ انہون نے کہاکہ ڈرامہ سیریل”نور جہاں” میں سنبل کاکردار کرنا آسان نہیں تھا، سنبل میری جیسی بالکل بھی نہیں ہے،کردار نبھانے سےپہلے اس جیسی لڑکیوں کوبہت جج کرتی تھی، سنبل کاکردار ادا کرنے کےلیے اپنی آواز بھی پتلی کی۔

اداکارہ حاجرہ یامین کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل نور جہاں میں سفیر مجرم ہے، اسے معاف کیاجاسکتا ہے تاہم اس کےساتھ رہنا نہیں چاہیے،میں تو ایسی خواتین کو بھی جانتی ہوں جوکام کرتی ہیں لیکن ان کی تنخواہ شوہر کےاکاؤنٹ میں جاتی ہے۔

Back to top button