پی ٹی آئی میں دھڑے بندی پیسوں کی بندر بانٹ پرہے : سینیٹر طلال چوہدری

مسلم لیگ ن رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دھڑے بندی کا شکار ہو چکی اور اقتدار میں آنے کےلیے این آر او مانگ رہی ہے۔ پی ٹی آئی الگ الگ گروپوں میں تقسیم ہوتی جا رہی ہےاور یہ تقسیم پیسوں کی بندر بانٹ پرہے،اب یہ تقسیم واضح نظرآرہی ہے،کوئی علیمہ، کوئی بشریٰ اور کوئی گنڈاپورگروپ ہے،خود کو انقلابی کہنےوالے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں۔

طلال چوہدری نےکہا کہ سڑکیں بنانے کےپیسے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جیب میں جا رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں کرپشن پر نیب کو نوٹس لیناچاہیے ۔

کیا عمران PTI علیمہ خان کے حوالے کرنے پر راضی ہو جائیں گے ؟

طلال چوہدری نے  کہا کہ یہ غلطی کی نشاندہی کرنےوالے کو فارغ کر دیتے ہیں، پہلے شکیل خان نےجو شکایت لگائی تو وہ فارغ ہوگئے،ان کا پورا بیانیہ ہی کرپشن اور الزامات پرکھڑا ہے، بی آرٹی اور سونامی ٹری کس کس پراجیکٹ کی مثالیں دی جائیں،آج کل 190 ملین پاؤنڈ کیس سےدوڑ رہے ہیں۔انہون نےکہا کہ جلسوں اور دھرنوں کی دھمکیاں دیتےہیں، جیسے ہی اسکینڈل آیا علیمہ خان نےپشاور کادورہ کیا،جب بھی بات کریں گے این آراو اور سزاؤں سےبچنے کےلیے،یہ تماشہ لوگ دیکھ رہےہیں اور ہنس رہےہیں۔

طلال چوہدری کاکہنا تھاکہ جب بھی حکومت میں بیٹھنے کی بات کرےگی یہ این آر او کی بات کریں گےیہ ان چیزوں کی بات کریں گےجس کا حقیقت سےکوئی تعلق نہیں، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی پی ٹی آئی نےکبھی مذمت نہیں کی، ذمہ داری نبھانے کےبجائے پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرنےکی کوشش کرتےہیں۔

Back to top button