ڈنمارک کا پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار

ڈنمارک کی کمپنی ایف ایل اسمڈتھ نے پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں کاروباری افراد کےوفد نےوفاقی وزراء سےملاقات کی ہے، وزراء میں محمد اورنگزیب،عبدالعلیم خان،مصدق ملک اور جام کمال شامل ہیں۔

ڈنمارک کے وفد کو بتایاگیا کہ پاکستان میں معدنی وسائل کےوسیع ذخائر ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے، ڈینش کمپنی ایف ایل اسمڈتھ کا کان کنی میں دنیابھر میں اہم مقام ہے۔ ڈنمارک کے سفیر نےکہا کہ ڈنمارک 30 سال سے پاکستان میں کئی منصوبوں پرکام کررہاہے۔

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز کی بندش کا عمل شروع کردیا گیا

سی ای او ایف ایل اسمڈتھ نےکہا کہ پاکستان میں کان کنی کے منصوبوں پرکام کریں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےسرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نےکہا کہ ڈنمارک سےسرمایہ کاری حوصلہ افزا ہے، مثبت نتائج آئیں گے، حکومت نجی شعبے کےتعاون سےکاروباری سرگرمیاں بڑھانا چاہتی ہے،مصدق ملک نےکہا کہ پاکستان معدنیات کےشعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کاخیر مقدم کرےگا، ٹیکنالوجی کےتبادلے اور ریسرچ اور ٹریننگ کےمواقع پربھی کام کریں گے۔وزیر تجارت جام کمال نےکہا کہ ڈنمارک کےتعاون اور کاروباری سرگرمیوں سےملکی معیشت مضبوط ہوگی، ڈنمارک پاکستان کاانتہائی اہم کاروباری شراکت دارہے۔

Back to top button