اگر اداکار نہ ہوتا تو بریانی کی دکان کھول لیتا : فہد مصطفیٰ

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اگر وہ اداکاری کی دنیا میں قدم نہیں رکھتے تو بریانی کی دکان کھول چکے ہوتے۔

ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اگر میں شوبز انڈسٹری میں قدم نہیں رکھتاتو میرےوالد صاحب مجھے بریانی کی دکان یا پھر کوئی ہوٹل کھولے کردےدیتے۔

فہد مصطفیٰ نےکہا کہ اداکار فیضان شیخ کی اہلیہ و اداکارہ ماہم عامر کےوالدین اور میرےوالدین آپس میں بہت اچھےدوست ہیں، ماہم عامر کےوالدین کا بریانی کاکاروبار ہےجو اب ماہم بھی چلارہی ہیں۔

 ہانیہ نے اپنی ویڈیوز کو جعلی قرار دیدیا

فہد مصطفیٰ نےکہا کہ مجھے یاد ہےشوبز میں آنےسے پہلے ایک بار میرےوالد مجھے ماہم عامر کےگھر لےگئے تھے جہاں ماہم کی والدہ نےمجھے بریانی کا کاروبار چلانےکا طریقہ بتایا تھا۔ انہوں نےکہا کہ ماہم کی والدہ نےمجھے بتایاکہ اس کاروبار میں کون کون سی مشکلات پیش آتی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نےکاروبار کوکامیاب بنانے کاطریقہ بھی بتایا تھا۔

فہد مصطفیٰ نےکہا کہ میرےوالد صاحب بریانی کےکاروبار سےاس قدر متاثر ہوئےتھے کہ اگر آج میں اداکار نہیں بنتا تو وہ مجھے بریانی کاہوٹل کھول کردے دیتے۔

Back to top button