علی امین گنڈاپور کا مستقبل اڈیالہ جیل میں نظر آرہا ہے : سینیٹر طلال چوہدری

 مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈاپور کا مستقبل وزارت اعلیٰ سے اڈیالہ جیل نظر آ رہا ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری نےکہا کہ جو پیسے خیبرپختونخوا کی عوام پر لگنے چاہیے تھےوہ جلوسوں، اسلام آباد میں چڑھائی پر لگائےگئے،پی ٹی آئی جلسے میں بھڑکوں کےعلاوہ کچھ نہیں۔

دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو ہم خود رہا کرائیں گے :  علی امین گنڈاپور

رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری کاکہنا تھا گزشتہ چھ مہینے سےجس کا شور تھا وہ کل ختم ہوا، جلسہ کریں گے، پورا پاکستان نکلےگا، ہر شہر گلی سےلوگ نکلیں گے لیکن کل اسلام آباد کا ایک گراؤنڈ بھی بھرا نہیں جاسکا۔اس جلسے میں تقریریں کیابہترین بھڑکیں تھیں۔انہوں نےکہا علی امین گنڈاپور کہتاہے کہ 15 دن میں عمران خان کو رہاکرو ورنہ خود آ کر رہا کرالوں گا، کیا پِدّی، کیا پِدّی کاشوربا،یہ تو ہوسکتا ہے کہ 15 دن بعد تم اڈیالہ جیل آؤ لیکن یہ نہیں ہوسکتا ہے عمران خان اڈیالہ جیل سےپشاور جائے۔

Back to top button