وزیراعظم کاایم این ایزکوعشائیہ:کل آئینی ترمیم کاعندیہ بھی دیدیا

وزیراعظم شہبازشریف کا ایم این ایز کے اعزاز میں عشائیہ کااہتمام،کل آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لانے کا عندیہ بھی دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو مجوزہ آئینی ترمیم پراعتماد میں لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے عشائیہ میں ایم کیو ایم ،باپ ،نیشنل پارٹی اور دیگر اتحادیوں کے  ارکان نے شرکت کی ۔

وزیر اعظم نے تمام اتحادیوں کے تعاون پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ارکان کو کل پارلیمنٹ میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ہر اہم موقع پر اتحادیوں کا تعاون رہا جس پر شکر گزار ہوں۔ملک کو غیریقینی اور معاشی مشکلات سے نکالنا اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے آج قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

شہبازشریف نے کہاکہ ملک اب مزید عدم استحکام برداشت نہیں کر سکتا۔عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کا بائیکاٹ کرنا ہو گا ۔

اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نےوزیراعظم شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

شرکاء کو قانون سازی کے حوالے سے ڈپٹی وزیراعظم سحاق ڈار نے بریفنگ دی۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ پہلے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو گا۔کابینہ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں قانون سازی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

بیرسٹرگوہر کی حکومت کوبنگلہ دیش کی طرح سڑکوں پرنکلنے کی دھمکی

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار جسے کوئی سلب نہیں کرسکتا۔

Back to top button