خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 13کیسز، تعداد 28 ہو گئی
خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے صوبے میں پولیو کے مزید 13کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق ضلع خیبر سے 7 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ مردان، نوشہرہ، باجوڑ اور دیرلوئر سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
