خون کے ایک ٹیسٹ سے 50اقسام کےسرطان کی شناخت ممکن ہوگئی

خون کے ٹیسٹ کے ذریعے 50 سے زائد اقسام کے کینسر کی تشخیص کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آگئے۔
یہ آزمائشی تحقیق امریکا اور کینیڈا کے 25 ہزار بالغ افراد پر ایک سال تک جاری رہی، نتائج کے مطابق یہ ٹیسٹ ان کینسر اقسام کی بھی نشاندہی کرنے میں کامیاب رہا ۔
فی الحال کوئی باقاعدہ اسکریننگ پروگرام موجود نہیں، جس میں اوورئین، جگر، معدہ، مثانہ اور لبلبے کے کینسر شامل ہیں۔
تحقیق کے مطابق نصف سے زائد کیسز ابتدائی مرحلے پر دریافت ہوئے، جب علاج کے کامیاب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں
99 فیصد سے زائد ایسے افراد جن کا نتیجہ منفی آیا، ان میں واقعی کینسر موجود نہیں تھا۔
تحقیق میں شامل 62 فیصد افراد جن کا ٹیسٹ مثبت آیا، ان میں بعد میں کینسر کی تصدیق ہوئی، جبکہ 90 فیصد کیسز میں ٹیسٹ نے بیماری کی صحیح جگہ کی نشاندہی بھی کی۔
