صرف قطار میں لگ کر روزانہ 38 ہزار روپے کمانے والا شہری

برطانوی شہری فریڈی بیکٹ خود کو ’پیشہ ور قطار میں لگنے والا‘ کہتے ہیں کیونکہ وہ دوسروں کی جگہ قطار میں کھڑے ہونے کا فی گھنٹہ معاوضہ 20 پاؤنڈ (4,780 پاکستانی روپے) وصول کرتے ہیں۔

ان کے گاہکوں میں وہ مالدار لوگ شامل ہیں جو اپنی شدید مصروفیات کے باعث گھنٹوں قطار میں کھڑے ہو کر انتظار کی زحمت برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ ایسی صورت میں انہیں لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

وہ فلموں اور عجائب گھروں کے ٹکٹ خریدنے سے لے کر شاپنگ تک کی لمبی لمبی قطاروں میں کئی گھنٹے کھڑے ہوتے ہیں، فریڈی کہتے ہیں کہ وہ روزانہ اوسطاً آٹھ گھنٹے ’کام‘ کرتے ہیں اور یوں صبح سے شام تک 160 پاؤنڈ (38,000 پاکستانی روپے) کما لیتے ہیں۔
پانچ دنوں میں ان کی کمائی 800 پاؤنڈ (ایک لاکھ 91 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ ماہانہ آمدن 3200 پاؤنڈ (7 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے) بن جاتی ہے۔

Back to top button