مائیکل جیکسن پر بنی فلم آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

 

دنیا کے لیجنڈ پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنائی گئی فلم آج سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شاندار ہالی ووڈ بایوپک فلم ’’Michael‘‘ آج 24 اپریل 2026 کو عالمی سطح پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔ یہ فلم پہلے ہی اپنے ٹریلر اور سٹار کاسٹ کی وجہ سے شائقین میں زبردست تجسس اور جوش پیدا کر چکی ہے۔

فلم کی ہدایت کاری معروف فلم ساز انٹوان فوکا نے کی ہے جبکہ اسے گراہم کنگ کی پروڈکشن میں تیار کیا گیا ہے۔ فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے حقیقی بھتیجے جعفر جیکسن نے نبھایا ہے، جو اس فلم کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔

 

ایشیائی ترقیاتی بینک کاپاکستان کیلئے3.67 ارب ڈالر امداد کا اعلان

فلم میں مائیکل کے بچپن کے مناظر کے لیے جولینوالڈو سمیت مختلف اداکار شامل ہیں، جبکہ مرکزی کاسٹ میں نیا لانگ، کولمین ڈومنگو اور مائلس ٹیلر جیسے بڑے نام بھی موجود ہیں۔

Back to top button