ٹی ایل پی واقعہ پرجعلی خبریں پھیلانے والوں کی فہرست تیار

حکومتِ نے ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف ایکشن لینے کیلئے فہرستیں تیار کرلیں۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی واقعہ کیخلاف جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف پی سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج ہوں گے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں متوقع ہیں، ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیو اورآڈیوز کی فارنزک جانچ شروع کردی۔
سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹس کرکے کہا گیا کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے، بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس مستقل معطلی کی سفارش کی گئی۔
حکومت کی جانب سے عوام کو وارننگ دی گئی کہ غیر مصدقہ ویڈیو اور کلپ شیئر کرنے پر بھی کارروائی ممکن ہے۔
ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز جھوٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، اوورسیز نیٹ ورک کی ٹریسنگ، سفارت خانوں کے ذریعے سخت اقدامات زیر غور ہیں۔
گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرول سیلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا، ٹرانزیکشنز کی اسکریننگ شروع کردی گئی، ہنگامی حالات میں افواہ بازی پر اضافی سزائیں لاگو ہوں گی۔
مرید کے احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانےوالے افراد کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، پولیس ذرائع نے کہا کہ مختلف شہروں میں کریک ڈاون سے 39افراد کو گرفتار کیا گیا، کارروائی لاہور،قصور،کامونکی،گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں کی گئی۔
مزید87شر پسندوں کے واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹس ٹریس کر لیے گئے، شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاون کا دوسرا مرحلہ رات سے شروع ہوگا۔
