عامر خان گرل فرینڈ گوری کے ساتھ منظر عام پر آگئے

بھارتی اداکار عامر خان اور اپنی نئی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ پہلی بارمنظر عامر پر آگئے۔
چند روز قبل بھارتی اداکارعامر خان نے 60 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا تھاا ور تعلقات کی تصدیق کے بعد جوڑے کی پہلی بار میڈیا پر ایک ساتھ ویڈیو سامنے آئی ہے۔گزشتہ شب ممبئی میں ایک دفتر کے باہر عامر خان کو اپنی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ کے ہمراہ دیکھا گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں عامر خان کو گوری کے دفتر سے باہر نکلنے سے قبل ان کا انتظار کرتے اور پاپارازی کو ہاتھ ہلاتے دیکھا گیا جس کے بعد جیسے ہی گوری دفتر سے باہر نکلیں تو عامر خان ان کے ساتھ گاڑی میں سوار ہوکر چلے گئے۔
قبل ازیں عامر خان نے گوری اسپریٹ سے تعلقات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ’میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جو مجھے سکون فراہم کرسکے اور گوری میں مجھے یہ سکون مل گیا‘۔