عامر خان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

بالی وڈکے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلمی کیریئر میں اداکاری سے کچھ وقت کے بریک کے بعد بڑے پردے پر واپسی ہو رہی ہے۔گزشتہ سال عامر خان نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اداکاری سے تھوڑی دیر کے لیے بریک لینا چاہتا ہوں۔جب میں ایک اداکار کے طور پر کوئی فلم کرتا ہوں تو میں اس میں اتنا کھو جاتا ہوں کہ میری زندگی میں اور کچھ نہیں ہوتا۔
عامر خان نے کہا تھا کہ مجھے لال سنگھ چڈھا کے بعد فلم چیمپئنز میں بھی اداکاری کرنی تھی لیکن میں اب ایک وقفہ لینا چاہتا ہوں، اپنے خاندان کے ساتھ، اپنی ماں، اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔
تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال کے وقفے کے بعد عامر خان اداکاری میں واپس آرہے ہیں اور ان کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم میں نظر آئیں گے جو اگلے سال20 دسمبر کو کرسمس کے موقع
وزیراعظم اور آرمی چیف سے پوچھ دیں
پر ریلیز کی جائے گی۔
