ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزن کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

سینٹ پیٹرس برگ کے قبرستان میں نجی تقریب کے بعد چند روز قبل طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کی آخری رسومات ادا کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر ایک مختصر پوسٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ یوگینی پریگوزن کی آخری رسومات ان کے آبائی علاقے سینٹ پیٹرس برگ میں انتہائی محدود سطح پر ادا کی گئیں۔
انسٹاگرام پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ جو لوگ انہیں الوداع کہنا چاہتے ہیں وہ پروخوفسکی کے قبرستان میں جا کر الوداع کہہ سکتے ہیں۔
روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق خاندان اور قریبی رشتہ داروں کی خواہش پر ویگنر گروپ کے سربراہ کی آخری رسومات انتہائی رازداری کے ساتھ ادا کی گئیں۔
یاد رہے کہ و یگنرگروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن 23 اگست کو ماسکو سے سینٹ پیٹرس برگ جاتے ہوئے ماسکو کے قریب حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
ان کے ساتھ ملیشیا کے دیگر 2 اعلیٰ عہدیداروں، 4 باڈی گارڈز اور 3 کریو
وفاقی کابینہ،جولائی،اگست کے بلوں کی قسطیں کرنے کی منظوری
میمبرز جہاز حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔ْ
