خاص تنظیم نہیں مسلح ہونےوالوں کیخلاف کارروائی ہورہی ہے،محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی خاص تنظیم کے خلاف کارروائی نہیں کررہی بلکہ جو مسلح ہیں اُن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

کراچی میں گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بہت چاہت سے بلاتے ہیں اور ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا یے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں بہت محنت سے کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کامیابیاں بھی مل رہی ہیں، بس اب ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مشن ہے کہ ہم ملک کوآگے لیکرجائیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پریہ بات کی جارہی تھی کہ کسی ایک تنظیم کےخلاف وفاقی حکومت کام کررہی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت تمام علمائے کرام کا احترام کرتی ہے تاہم یہ جو اسلحہ کےساتھ آئے گا ہم اس سےنمٹیں گے اس کے علاوہ جو چندہ جمع کرتے تھے آپ کوپتہ چل جائیگا کہ ان کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جب ٹی وی کھولیں تو تویہ ہی نہیں پتہ چلتا آپ کون سے شہرمیں ہیں، آپ کا نام بھی محسن ہے اس لیے آپ سب کے محسن ہیں، جب ایشوز کسی کے بھی درمیان ہوں توانھیں دعوت دی جاتی ہے کہ آپ مسئلہ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی میں مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی جبکہ وزیر داخلہ مسائل کے حل کے لیے کام کررہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر داخلہ قیام امن اور فتنہ الخوارج آپریشن کے حوالے سے بھی کام کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی وزیرداخلہ ہونے کے ساتھ چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں، ان کا یہ روپ بھی ہے کہ جیت کے باوجود بھارتی ٹیم کوٹرافی بھی نہیں دی۔

Back to top button