اداکاراکشےکمارنےاپنی فٹنس کارازبتادیا

بھارتی اداکاراکشےکمارنےفٹنس کےرازسےپردہ اٹھاتےہوئےکہا کہ57سال کی عمر میں بھی متوازن غذااستعمال کرتا ہوں۔

اکشےکمارنےبتایا کہ ہر پیر کو فاسٹنگ کرتے ہیں۔ اتوار کو آخری کھانے کے بعد پورے پیر کا دن بغیر کھائے گزارتے ہیں اور منگل کو دوبارہ کھانا کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ شام ساڑھے 6 بجے سے پہلے ڈنر کر لیتے ہیں تاکہ کھانے کو ہضم ہونے کا مناسب وقت مل سکے۔ ان کا ماننا ہے کہ معدہ صحت کی جڑ ہے اور جلد کھانا کھانے سے جسم کو سکون ملتا ہے۔

اکشے کمار نے یہ بھی بتایا کہ وہ روایتی ویٹ ٹریننگ اور بھاری بھرکم ورزشوں سے گریز کرتے ہیں۔ ان کے مطابق جم سیٹ اپ زیادہ تر "بندروں کے لیے” بنایا گیا ہے کیونکہ وہاں وزن اٹھانے کے بجائے چڑھنے اور لٹکنے جیسی سرگرمیاں زیادہ کارآمد ہیں۔ وہ اپنی فٹنس کے لیے قدرتی طریقے اپناتے ہیں جن میں پہاڑوں پر چڑھنا، آؤٹ ڈور کھیل اور باڈی ویٹ ایکسرسائز شامل ہیں۔

Back to top button