اداکارہ مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اور شوہر کےہاں پہلےبچےکی پیدائش جلدمتوقع ہے۔

مریم نفیس نےجمعہ کوانسٹاگرام پر یہ خوشخبری اپنےمداحوں کودی۔انہوں نےشوہر کےہمراہ کئی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔

لپ اسٹک لگانے پر شوہر کی موت کے طعنے دیے جاتے ہیں، حنا خواجہ بیات

 

اداکارہ مریم نفیس نےانسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ہم بہت جلد والدین بننےوالے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نےمداحوں سےدرخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ خوشخبری سامنےآنےکےبعد شوبزانڈسٹری سےتعلق رکھنے والے دوست اورمداحوں کی جانب سےمریم کومبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہےکہ اداکارہ مریم نفیس نےاپنےدوست اورفوٹوگرافر امان احمد کےساتھ 2022 میں شادی کی تھی۔

مریم نفیس نےایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی اور ان کےشوہرامان کی عمرمیں 13 سال کا فرق ہے۔

Back to top button