اداکارہ پامیلا اینڈرسن کی چھٹی شادی بھی ختم ہوگئی

ہالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے غیر معمول جسمانی ابھاروں کی وجہ سے شہرت رکھنے والی سیکسی اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے چھٹی مرتبہ بھی طلاق حاصل کر لی یے۔
یاد رہے کہ 53 سالہ پامیلا اینڈرسن اس سے پہلے بھی پانچ طلاقیں حاصل کر چکی ہیں۔ پامیلا نے جس شخص سے چھٹی طلاق حاصل کی ہے وہ ماضی میں ان کا سکیورٹی گارڈ رہا ہے۔ انہیں اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی بولڈ کردار ادا کرنے پر کافی شہرت ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ پلے بوائے میگزین کے سرورق کی زینت بن گئی تھیں۔ اس کے بعد پامیلا نے مڑ کر نہیں دیکھا لیکن انہیں آج بھی بالی ووڈ میں ایک متنازع اور بولڈ اداکارہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔کینیڈین نژاد امریکی اداکارہ پامیلا اینڈرسن کی چھٹی شادی بھی ایک سال چلنے کے بعد طلاق پر ختم ہوگئی ہے۔
پامیلا ایںڈرسن نے کچھ دن قبل کینیڈا کی عدالت میں شوہر سے طلاق لینے کے لیے درخواست دائر کی تھی، اب انہیں طلاق کی ڈگری جاری کردی گئی ہے۔ پامیلا نے ڈین ہے ہرسٹ کے ساتھ ایک سال تک شادی شدہ زندگی گزاری۔
ان کے درمیان کچھ عرصہ قبل ہی اختلافات پہدا ہونا شروع ہوئے تھے۔ پامیلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوہر کی جانب سے ہر وقت نشے میں دھت رہنے اور مار پیٹ کرنے کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی ہے۔
پامیلا اینڈرسن نے ڈین ہے ہرسٹ سے گزشتہ برس جنوری کے آغاز میں خفیہ طور پر شادی کی تھی۔ڈین ہے ہرسٹ کا تعلق بھی پامیلا اینڈرسن کے آبائی علاقے سے ہے اور وہ کئی سال تک انکے سیکیورٹی گارڈ بھی رہے۔ اداکارہ نے اپنے ہی سیکیورٹی گارڈ سے شادی سے قبل چار افراد سے پانچ بار شادیاں کیں اور ان کی تمام شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں اور سب شوہروں سے انہوں نے خود طلاقیں لیں۔
پامیلا اینڈرسن نے اب تک مجموعی طور پر پانچ مرد حضرات سے 6 شادیاں کیں اور ان کی پانچویں شادی محض دو ہفتے ہی چل سکی تھی۔ اداکارہ نے جون 2020 میں خود سے بڑی عمر کے جان پیٹرس سے شادی کی تھی مگر فروری 2020 میں ہی ان سے طلاق لے لی تھی۔پامیلا اینڈرسن نے پہلی شادی فلمی کیریئر کے آغاز کے بعد 1996 میں کی اور انہیں پہلے شوہر سے 2 بچے بھی ہیں جن کی عمریں 26 سے 25 سال ہیں۔ انہوں نے 2001 میں دوسری شادی کی جو پہلی شادی سے بھی کم عرصہ چلی اور انکی دوسری شادی بھی 2003 میں طلاق پر ختم ہوئی۔
سگریٹ نوشی کی ویڈیو کے بعد علیزے کو کیا آفر ہوئی؟
پامیلا اینڈرسن نے پہلے شوہر سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش بھی کی اور ان کے ساتھ کچھ وقت تک تعلقات میں رہیں مگر بات نہ بن پانے پر انہوں نے تیسری شادی 2007 میں کی جو ایک سال بعد 2008 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ناداکارہ نے نے کچھ وقت تنہائی میں گزارنے کے بعد 2013 میں اپنے تیسرے شوہر سے دوبارہ اور چوتھی بار شادی کی جو 2015 تک چلی۔
چار شادیوں کی ناکامی کے بعد پامیلا اینڈرسن نے 35 سالہ پرانے دوست فلم ساز 76 سالہ جان پیٹرس سے تعلقات استوار کرتے ہوئے ان سے 20 جنوری 2020 کو پانچویں شادی کی مگر 2 فروری 2020 کو ان سے طلاق لے لی تھی۔
خود سے زائدالعمر شخص سے طلاق لینے کے ایک سال بعد پامیلا اینڈرسن نے جنوری 2021 میں اپنے سیکیورٹی گارڈ سے چھٹی بار شادی کی تھی جو 20 جنوری 2022 کو طلاق پر ختم ہوئی۔ یاد رہے پامیلا اینڈرسن نے فلمی کیریئر کا آغاز 1991 کی فلم ’دی ٹیکنگ آف بیورلی ہلز‘ سے کیا تھا تاہم انہوں نے ماڈلنگ کا آغاز 1980 سے قبل ہی شروع کردیا تھا۔
