گلوکارہ آئمہ بیگ نے ٹک ٹاکرز کو کیا ’’سرپرائز‘‘ دے ڈالا

2015 میں دنیا ٹی وی کے پروگرام ’’مذاق رات‘‘ سے بطور سکرپٹ رائٹر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی آئمہ بیگ کا شمار آج کی معروف پاکستانی گلوکاراوں میں ہوتا ہے۔ کوک سٹوڈیو کے پلیٹ فارم سے بطور گلوکارہ مقبولیت حاصل کرنے والی آئمہ بیگ نے بالاخر سوشل میڈیا ایپ ’’ٹک ٹاک‘‘ کو جوائن کر لیا یے، کیف و سرور، مست ملنگ چہ کیتا ای اور گروو میرا جیسے مقبول گانوں سے نام بنانے والی آئمہ بیگ کے ٹک ٹاک اکائونٹ کو پہلے ہی روز ہزاروں افراد نے فالو کرلیا، آئمہ کی جانب سے ٹک ٹاک ایپ پر پہلی پوسٹ میں پی ایس ایل 7 کے ترانے کے ٹیزر شیئر کیے گئے ہیں۔

متعدد ملکی و غیر ملکی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی گلوکارہ کی جانب سے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بناتے ہی 10 ہزار سے زائد لوگوں نے انہیں فالو کیا جبکہ ان کی ویڈیوز نے ہزاروں ویوز بھی حاصل کیے۔گلوکارہ نے ٹک ٹاک پر ’’آگے دیکھ‘‘ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مختلف ہیش ٹیگز استعمال کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کی بھی کوشش کی۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ سے قبل شوبز کی کئی معروف شخصیات نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں جبکہ صدر عارف علوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نام سے بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اکاؤنٹس موجود ہیں۔ ٹک ٹاک کو جہاں پاکستان میں ایک متنازع ایپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہیں یہ ایپ نئی نسل میں سب سے زیادہ مقبول بھی ہے اور آئے دن اس کے صارفین میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنانے سے قبل ہی آئمہ بیگ کے انسٹا گرام، فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ موجود ہیں اور وہاں انہیں لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔

اداکار فیروز خان کا ’ریپ‘ گلوکاری بھی کرنے کا فیصلہ

آئمہ بیگ کا شمار ملک کی نوجوان مقبول گلوکارائوں میں ہوتا ہے، رواں سال پاکستان سپر لیگ کے ترانے ’’آگے دیکھ‘‘ کے علاوہ گزشتہ سال کے ترانے ’’گروو میرا‘‘ میں بھی نصیبو لال کے ساتھ آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔آئمہ بیگ کو ان کی منفرد آواز کی وجہ سے کافی پسند کیا جاتا ہے اور وہ نئی نسل کی مقبول ترین گلوکارہ ہیں، پاپ گلوکاری کے علاوہ فلموں کے لیے بھی گلوکاری کر رکھی ہے.

گلوکارہ نے 2016 میں فلم ’’لاہور سے آگے‘‘، ’’بلو ماہی‘‘، اور ’’نامعلوم افراد ٹو‘‘ کے لیے آواز کا جادو جگایا، 2017 میں فلم ’’ویرنا‘‘، ’’ارتھ ٹو‘‘، ’’چھپن چھپائی‘‘، ’’سات دن محبت ان‘‘، ’’نہ بینڈ نہ باراتی‘‘، ’’طیفا ان ٹربل‘‘، ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘، ’’دی ڈونکی کنگ‘‘، ’’باجی‘‘، ’’ہار مان جا‘‘، اور ’’ق کنگنا‘‘ جیسی ہٹ فلموں میں بھی آواز کا جادو جگایا۔

گلوکارہ نے کوک سٹوڈیو میں قومی ترانے سے آغاز کیا پھر اس کے بعد گانا ’’بازی‘‘، ’’کاٹے نہ کٹے‘‘، ’’ہم دیکھیں گے‘‘، ’’آتش‘‘، ’’ملنگ‘‘، ’’بلے بلے‘‘، ’’ڈھولا‘‘، ’’ہیرے‘‘ کے گانوں سے نوجوان نسل میں خوب مقبولیت حاصل کی۔

Back to top button