اداکار فیروز خان کا ’ریپ‘ گلوکاری بھی کرنے کا فیصلہ

جارح مزاج تصور کیے جانے والے اداکار فیروز خان اگرچہ چھوٹی اسکرین پر تو ناظرین کو لبھانے میں کافی کامیاب ہیں، تاہم اب جلد ہی ان کے مداح انہیں ’ریپنگ‘ گلوکاری کرتے بھی دیکھ سکیں گے۔فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنے آنے والے ریپ سونگ کی ریکارڈنگ کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا گانا جلد ریلیز ہونے والا ہے۔ اپنی مختصر ویڈیو میں معروف اداکارہ جمائمہ ملک کے بھائی فیروز خان کو انگریزی میں ’ریپنگ‘ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکار کی جانب سے ’ریپ‘ گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو کو شیئر کیے جانے اور ان کی جانب سے جلد گانے کو ریلیز کرنے کے اعلان کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔ کئی لوگوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی گلوکاری بھی ان کی اداکاری کی طرح شاندار ہوگی۔ فیروز خان سے قبل بھی متعدد اداکاروں نے گلوکاری کی قدم میں رکھا ہے اور کئی گلوکار بھی اداکاری کی شروعات کر چکے ہیں۔
مست گرل روینہ ٹنڈن نے نواز شریف کو کیا تحفہ دے دیا؟
حال ہی میں گلوکار عاطف اسلم اور ان سے قبل اذان سمیع خان اور حدیقہ کیانی نے چھوٹی اسکرین پر اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ اسی طرح فیروز خان سے قبل حرا مانی، احسن خان اور ژالے سرحدی سمیت دیگر اداکار بھی گلوکاری میں قسمت آزمائی کر چکے ہیں۔پاکستانی شوبز اور میوزک انڈسٹری کی نامور شخصیات دونوں فیلڈز میں قسمت آزمائی کرکے جہاں شائقین کا جوش بڑھاتے رہتے ہیں، وہیں وہ دونوں شعبوں میں جگہ بنانے کے لیے بھی کوشاں رہتے ہیں۔
