عاطف اسلم کی اہلیہ کی ڈریس ڈیزائنر بھی بن گئیں

معروف گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ سارہ بھروانا اب ان کی ڈریس ڈیزائنر بھی بن گئی ہیں۔ عاطف اسلم نے پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کے لیے خود کو جدید فیشن ایبل لباس پہنانے پر اپنی اہلیہ سارا بھروانا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خوبصورت ترین ’بیوی’ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز میں پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ ’آگے دیکھ’ 24 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے اب تک یوٹیوب پر 30 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ عاطف اسلم نے پی ایس ایل کے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ مداحوں نے جہاں ان کی گلوکاری کی تعریف کی، وہیں ان کے فیشن ایبل لباس کو بھی خوب سراہا۔ مداحوں کی جانب سے اپنے لباس کی تعریف کیے جانے پر گلوکار نے انسٹاگرام کے ذریعے انکشاف کیا کہ انکے اسٹائل کے پیچھے ان کی اہلیہ سارہ بھروانا کا ہاتھ ہے۔ عاطف اسلم نے ’آگے دیکھ’ کی ریلیز کے بعد انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ پی ایس ایل ترانے کے دوران پہنے گئے لباس کا انتخاب ان کی اہلیہ کا تھا۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے ٹک ٹاکرز کو کیا ’’سرپرائز‘‘ دے ڈالا

گلوکار نے اہلیہ کے فیشن سینس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کی اہلیہ کا فیشن سینس ہمیشہ سے ہی لاجواب تھا۔عاطف اسلم نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی اہلیہ کی جانب سے ان سے شادی کرنے کے انتخاب کے علاوہ تمام فیشن سینس لاجواب رہا ہے۔گلوکار نے واضح لکھا کہ پی ایس ایل ترانے کے دوران ان کا اسٹائل ان کی خوبصورت اہلیہ نے کیا، جس پر انہوں نے اہلیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عاطف اسلم کی جانب سے اپنے اسٹائل کے پیچھے اہلیہ کے ہونے کے اعتراف کی پوسٹ پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے سارا بھروانا کی بھی تعریفیں کیں اور لکھا کہ نہ صرف ’آگے دیکھ’ بہترین ہے بلکہ اس میں گلوکار کا اسٹائل بھی لاجواب ہے۔

یاد رہے کہ سارا بھروانا اور عاطف اسلم نے 2013 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں پہلے بیٹے ’احد‘ کی پیدائش شادی کے اگلے ہی سال ہوئی تھی۔ دونوں کے ہاں دسمبر 2019 میں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ سارا اور عاطف اسلم دونوں انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جب کہ دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا رہا ہے۔

Back to top button