ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر معرکہ حق میں شہید ہونیوالے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر پہنچ گئے

ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر کی آپریشن معرکہ حق کےدوران شہید ہونےوالےاسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد ، اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔
آئی ایس پی آرکےمطابق ائیر چیف مارشل نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نےفاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا جب کہ اس موقع پر ائیر چیف نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ائیر چیف نےکہا کہ ہمارے شہدا کی خدمات اورقربانیاں ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رہیں گی، شہدا کو بھرپور عقیدت کے ساتھ یاد رکھا جائےگا،پاکستان ائیر فورس ہرقیمت پر وطن عزیز کی فضائی سرحدوں کا دفاع جاری رکھے گی، اپنےجانثاروں کی شجاعت وقربانی کی عظیم روایات کوبھی زندہ رکھے گی۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف ناقابل تردید شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کردیا
آئی ایس پی آر کےمطابق ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر نےسی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ بھی کیا اور زخمی اہلکاروں کے حوصلے اورعزم کی تعریف کی۔
اس موقع پر ائیر چیف نے زخمیوں کوبہترین طبی سہولیات اورانتظامی معاونت فراہم کرنےکی ہدایت کی۔