کراچی : 9 محرم کے جلوس کےلیے سخت سکیورٹی انتظامات، موبائل فون سروس معطل

 

 

 

کراچی میں 9 محرم کے جلوس کی سکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیےگئے ہیں جب کہ نشتر پارک اور اس کے اطراف میں موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

کراچی میں 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس صبح 10 بجے نشتر پارک میں منعقد ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔مجلس کےبعد 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔

جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

ترجمان کراچی پولیس کےمطابق جلوس کی سکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات کیےگئے ہیں اور 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیےگئے ہیں۔

پاکستان دنیا میں ’پیس میکر‘ بن چکا ہے: اسحاق ڈار

سکیورٹی کے پیش نظر جلوس کی گزرگاہوں سے متصل گلیوں،سڑکوں،مارکیٹوں اور دکانوں کو کنٹینرز لگاکر سیل کردیا گیا ہے، جب کہ نشتر پارک اور اس کے اطراف میں موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

 

Back to top button