اجے دیوگن اور تبو کی نئی رومینٹک فلم ریلیز

بھارتی اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ ریلیزکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلم کی ریلیز پانچ جولائی کو شیڈول تھی لیکن پرابھاس کی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اس کی ریلیز ملتوی کی گئی۔

فلم میں ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو دہرے قتل کے جرم میں 23 برس قید کاٹ کر جیل سے رہا ہوتا ہے۔فلم کی کہانی رشتوں کی پیچیدگی اور انسانی نفسیات کا احاطہ کرتی ہے،فلم کامیوزک آسکر انعام یافتہ ایم ایم کریم نے کمپوز کیا۔

اداکارہ انمول بلوچ کا براہ راست شادی کا عندیہ

 فلم کی کاسٹ جمی شیر گِل، سائی منجریکر اور شانتانو مہیشواری  ودیگراداکار شامل ہیں۔

Back to top button