اکشے کمار نے ‘سنگھ از کنگ’کیلئے5منٹ میں ہاں کردی تھی، انیس بزمی

فلمساز انیس بزمی کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کو جب ‘سنگھ از کنگ’ کی کہانی سنائی تو انہوں نے 5 منٹ میں ہی فلم کیلئے ہامی بھرلی تھی۔انیس بزمی کا کہنا تھا کہ ان کے ذہن میں صرف ایک ادھورا خیال تھا کہ اس موضوع پر فلم بننی چاہیے، انہوں نے اسی خیال کے ساتھ اکشے کمار سے رابطہ کیا اور اکشے نے رضامندی ظاہر کی۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رائٹر اور ڈائریکٹر بزمی نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ اکشے کسی دوسرے ملک میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے، انہیں فون کیا، 5 منٹ بات کی اور اسی دوران اکشے آمادہ ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ اکشے اس فون کے بعد اتنے مصروف رہے کہ ہمیں کبھی موقع ہی نہ ملا کہ ان کو پوری اسکرپٹ سناتے۔انہوں نے کہا کہ اسکرپٹ کو اسی تناظر میں لکھا گیا تھا کہ پنجاب کے ایک نوجوان لڑکے کی کہانی دکھانی ہے، لیکن اسے سکھ بنانا اور پگڑی پہنانے کا خیال بہت بعد میں شامل ہوا۔
انیس بزمی کا کہنا تھا کہ میں اکشے کو بالکل نئے روپ میں پیش کرنا چاہتا تھا، ابتدائی طور پر تو فلم کا نام بھی کچھ اور تھا، بعد میں ‘سنگھ از کنگ’ رکھا گیا۔
خیال رہے کہ سنگھ از کنگ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی، فلم میں کرینہ کپور،
کینسر سے متعلق چند غلط فہمیاں
اوم پوری، سونو سود اور دیگر اداکار شامل تھے۔
