علی امین گنڈاپورنےمریم نوازکو”صحت کارڈ“کاچیلنج دیدیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پنجاب میں صحت کارڈ شروع کرنے کاچیلنج دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے طلبہ کیلئے اہم فیصلہ کرتےہوئے انہیں مفت لیپ ٹاپ دینےکا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب کے جتنےفیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کومفت لیپ ٹاپ دیں گےاسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب، کےپی حکومت کی طرزپراپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں۔ ۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔ علی امین گنڈاپور نےکہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے،پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کےپاس خزانے میں176 ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے۔ خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہےجس نےآئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے،باقی کسی دوسرےصوبےنےنہیں کیا۔پنجاب کو آئی ایم ایف کی طرف سے300 ارب روپے سرپلس کا ہدف دیا گیا تھا، پنجاب حکومت نے الٹا 146 ارب روپے کا خسارہ کیا۔
علی امین گنڈاپور نےمزید کہا کہ ہم4ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں اور ہربچی کو2لاکھ دےرہےہیں۔چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، میں اس پر مناظرے کے لیے تیار ہوں۔