چیمپئنز ٹرافی،بھارت نےبنگلادیش کو6وکٹوں سےشکست دیدی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےدوسرےمیچ میں بھارت نےبنگلادیش کو6وکٹوں سے شکست دےدی۔

پاکستان کی میزبانی میں کھیلےجارہےاس ایونٹ کایہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہےجہاں بنگلادیش نےبھارت کےخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،بنگلادیش کی ٹیم آخری اوورمیں228رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی۔

 بنگال ٹائیگرزکاآغازاچھا نہیں رہا اورآدھی ٹیم یعنی5 کھلاڑی صرف 35 رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔اوپنرسومیا سرکاراورمہدی حسن کومحمد شامی جب کہ کپتان نجم الحسن شنتو کو ہرشت رانانےپویلین لوٹایا۔بنگلادیش کےتنزید حسن اور مشفق الرحیم کو اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔

5 وکٹیں گرنےکےبعد ذاکر علی اورتوحید ہردوئےنے154 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی ،189 کے مجموعی اسکور پرذاکرعلی68 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

توحید ہردوئے نےشاندار100 رنزمکمل کیےاورآخری اوور میں آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ  تنزید حسن نے 25 اوررشاد حسین نے18 رنزبنائے،سومیا سرکاراورنجم الحسین صفر پر آؤٹ ہوئے، مشفیق الرحیم اورتنظیم حسن بھی کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سےمحمد شامی نے5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی کپتان روہت شرمانےکہاہر ٹیم گیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ٹاس ہوگیا اب ہمیں فوکس کرناہے کہ گیند کے ساتھ کس طرح کھیلنا ہے۔

بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شنتونےکہا کہ ٹیم کی تیاری سےخوش ہوں، ٹیم میں دو اسپنرزاور3 فاسٹ بولرز کو شامل کیا ہے۔

Back to top button