آڈیو لیک کیس : علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

 

 

 

 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ منسوخ کردیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں جاری وارنٹ سے متعلق سماعت کی۔دوران سماعت وکیل صفائی نے کہاکہ صرف ایک سماعت پر عدم پیشی کے باعث علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے،علی امین نے عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا ہے اور وہ عدالت کے رحم و کرم پر ہیں۔

وکیل صفائی نے وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ جو عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کرسکتی ہے،وہ انہیں منسوخ بھی کرسکتی ہے۔

 

ایران امریکہ امن معاہدے سے پاکستان کا دنیا بھر میں ڈنکا کیسے بجا؟

بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے آڈیو لیک کیس میں وارنٹ منسوخ کر دیے اور کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

Back to top button