علی امین گنڈاپور کا بحیثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کابحثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کےبانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چند روز قبل علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کاصدر مقرر کیا تھا۔تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کا بحثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مقرر کردہ صوبائی صدرجنید اکبر حال ہی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے پر بھی فائزہوئے ہیں۔

 یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےاڈیالہ جیل کےباہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پورکوہٹانےکےحوالے سےصرف ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا عمران خان نےواضح کیا ہے کہ لوگ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ انہیں علی امین کا پیغام آیا تھا اور انہوں نے خود ملاقات میں بتایا کہ ان پر کام کا بہت زیادہ ہے ان کی نیند پوری نہیں ہو رہی لہذا ان کی مرضی سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی ائی کا نیا صدر مقررر کیا گیا ہے’۔

Back to top button