بنوں،سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک،9 زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، اس دوران 9 خوارج زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خوراج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ 27 جنوری کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا گیا، جس میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جب کہ کارروائی میں 9 خوراج زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کسی بھی خوراج کی موجودگی کے خاتمے کیلئےسینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور پاک فوج دہشت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئےپر عزم ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ہی ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 27 اور 28 جنوری 2025 کی درمیانی رات خارجی دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، جس کی وجہ سے خوارج نے بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرا دی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش بمبار سمیت 5 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام،2فوجی جوان شہید،2 خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ27 اور 28 جنوری 2025 کی درمیانی رات خارجی دہشت گردوں نےبلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، جس کی وجہ سے خوارج نے بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سےٹکرا دی۔