امریکی شہری نے لمبی داڑھی کاریکارڈبناڈالا

امریکی ریاست الاباما کے شخص نے اپنی داڑھی کو لمبی کرتے ہوئے اسے 3 فٹ اور چھ انچ تک بڑھا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
روڈلف مارٹینو نامی یہ شخص 2015 میں کیلیفورنیا سے برمنگھم منتقل ہوا، اس نے اب دنیا کے سب سے لمبی قدرتی داڑھی کی لٹوں (بال) والے زندہ شخص کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
روڈلف نے اپنی داڑھی اتنی لمبی بڑھا لی ہے کہ اس کی لمبائی اب دنیا کی سب سے چھوٹے قد کی عورت سے بھی ایک فٹ سے زیادہ لمبی ہے۔
اس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا داڑھی کی لٹیں بھارت کے مذہبی مردوں اور جمیکا کے ایک مذہبی گروہ راستفارینز کی لمبی داڑھی سے متاثر ہوکر بڑھائی، اسکا کہنا تھا کہ جمیکن گروہ نے بھی اپنا انداز بھارت سے لیا تھا۔
روڈلف مارٹینو نے کہا کہ وہ ہر دو ہفتے بعد اپنی داڑھی کو دھوتے ہیں اور انھیں سوکھنے میں دو سے تین روز لگتے ہیں، اس نے کہا کہ اسکا اپنے بال یا داڑھی کٹوانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
