امریکی شہری نے 2346 پاؤنڈ وزنی کدو کاشت کرکےریکارڈبناڈالا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ہاف مون بے میں منعقدہ عالمی چیمپئن شپ ایک کاشتکار کے 2 ہزار 346 پاؤنڈ وزنی کدو نے جیت لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2024ء کے مقابلے میں سانتا روزا کے رہائشی برینڈن ڈاسن کا 2 ہزار 465 پاؤنڈ وزنی کدو دوسرے نمبر پر رہا تھا، وہ بالآخر اس سال ایونٹ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔

گزشتہ سال 2 ہزار 471 پاؤنڈ کے کدو کے ساتھ مقابلہ جیتنے والے ٹریوس گینگر نے کہا کہ جو کدو میں نے اس سال کے مقابلے کے لیے اگانے کی کوشش کی تھی وہ سیزن کے شروع میں ہی پھٹ گیا تھا، اس لیے میں نے 2025ء کے ایونٹ میں اپنے دوستوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تماشائی کے طور پر شرکت کی ہے۔

Back to top button