وزیراعلیٰ کاانتخاب آئین کے مطابق ہوا،مولاناشوق سے عدالت جائیں،پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب عدالت جائیں، یقین ہے کہ عدالت مولانا کو قانون کا فہم واضح کرے گی۔وزیراعلیٰ کاانتخاب آئین کے مطابق ہوا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرسیف نے کہا کہ کہ وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب قانونی اور آئینی طریقے سے ہوا ہے، اس میں کوئی سقم نہیں ہے۔ جمہوری عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے پاس ووٹ پورے تھے، اس کے باوجود باقی جماعتوں کے پاس گئے۔ہم چاہتے ہیں کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں، 3 سال سے پی ٹی آئی میں ہوں اور پی ٹی آئی میں ہی رہوں گا۔
دوسری جانب سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان واضح مینڈیٹ کے خلاف غیر جمہوری اور غیر آئینی سازش میں شامل ہوئے ہیں۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو غور کرنا چاہیے آج اُن کی سیاست کہاں کھڑی ہے؟
انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد نے بھی مولانا فضل الرحمان سے جان چھڑا لی، مولانا واضح مینڈیٹ کے خلاف غیرجمہوری اور غیر آئینی سازش میں شامل ہوئے۔
