پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان

آئی ایم ایف نے تازہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مجموعی طور پر مثبت پیش گوئیاں کی گئیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ 2026 میں یہ اضافہ بڑھ کر 4.3 فیصد تک متوقع ہے۔مہنگائی کی شرح 2025 میں 23.6 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو 2026 میں کم ہو کر 14.3 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2025 میں جی ڈی پی کے 1.8 فیصد کے برابر رہے گا، جو 2026 میں مزید کم ہو کر 1.3 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بے روزگاری کی شرح 2025 میں 8.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ 2026 میں یہ گھٹ کر 7.3 فیصد ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان تیل درآمد کرنے والے نمایاں ممالک میں شمار ہوتا ہے، اور اگرچہ ملکی معیشت میں بتدریج استحکام کے آثار نمایاں ہیں، تاہم افراطِ زر کا دباؤ اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے حصول کے لیے سٹاف لیول معاہدہ اسی ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
