غزہ کی تعمیر نو کے لیے 70 ارب ڈالر فنڈدرکار

اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے عہدیدارنےکہا کہیورپی ممالک کی جانب سے غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے 70 ارب ڈالر لاگت کے منصوبے میں مالی تعاون کی ابتدائی یقین دہانیاں حوصلہ افزا ہیں۔
یو این ڈی پی کے عہدیدار نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہمیں پہلے ہی سے بہت مثبت اشارے مل چکے ہیں، تاہم انہوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ان کے مطابق 2 سالہ اسرائیل حماس جنگ کے دوران کم از کم 5 کروڑ 50 لاکھ ٹن ملبہ پیدا ہوا، جس کی صفائی اور بحالی میں طویل وقت درکار ہوگا۔
ادھر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ خلیجی ممالک، امریکا اور یورپ سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، اور انہیں یقین ہے کہ منصوبوں کی فنانسنگ جلد فراہم کر دی جائے گی۔
شَرم الشیخ سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہاکہ مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حالیہ فیصلے دراصل دو ریاستی حل کی بنیاد رکھنے والے اقدامات کے طور پر دیکھے جانے چاہییں۔
