تحریک انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کررہی ہے : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےکہا کہ تحریک انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کررہی ہے، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔ ان کاکہنا تھاکہ آج عمران خان کی بہن علیمہ خان کی روف حسن کےساتھ ہونےوالی گفتگو سامنےآئی۔
وفاقی وزیر عطا تارڑ نےکہاکہ تحریک انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کررہی ہے، نفرت کی سیاست کاانجام اچھا نہیں ہوتا،بشریٰ بی بی ہمدردی ک لیے جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ پھیلا رہی ہیں، تحریک انتشار میں کئی سال سےڈس انفارمیشن سیل چل رہے ہیں، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا، بشریٰ بی بی جوجھوٹا بیانیہ پھیلا رہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں۔
عمران خان کے قتل کا جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش، علیمہ خان کے رؤف حسن کو واٹس ایپ پیغامات، نیا پینڈورا باکس کھل گیا
وفاقی وزیر عطا تارڑ نےکہا کہ پی ٹی آئی پرقبضے کی جنگ جاری ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنےوالوں کی اپنی پارٹی انتشار کاشکار ہے، سیاسی مفادات کےلیے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
