مریم نواز کی ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کچے کے علاقے میں  ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونےوالے پولیس اہلکاروں کی عیادت کرنے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان پہنچ گئیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پولیس جوانوں کاحوصلہ بڑھانے کےلیے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا اور کچے کے علاقے  میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، انہوں نے زخمی اہلکار وسیم ارشد،بلال،نبیل، شہزاد، فاروق زاہد، سعید،محمد ایوب کےلیے صحت یابی کی دعا بھی کی۔

پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو ختم کرنے میں ناکام کیوں ہے؟

 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نےزخمی جوانوں کےوالدین اور اہل خانہ سےبھی ملاقات کی۔اس موقع پر زخمی سپاہی بلال کاکہنا تھاکہ حوصلے بلند ہیں، ٹھیک ہوکر پھر مقابلہ کریں گے،امن دشمنوں سےلڑتے رہیں گےجس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بلال کو شاباش دی اور اسےقابل فخر قراردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ پولیس کےجوان بھائیوں اور بیٹوں کی مانند ہیں،ان کی تکلیف کو اپنی پریشانی سمجھتی ہوں،حملہ کرنےوالوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

Back to top button