پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے  52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 فی لیٹر ہوگئی۔

واضح رہے کہ یومیہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ  عوام پر بھاری پڑ گئے۔6روزمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 63روپے سےزائدبڑھ گئیں۔صرف3روز میں ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 20روپے69پیسے بڑھ گئی۔ڈیزل کی قیمت صرف 3دن میں 375روپے4پیسے فی لیٹرتک پہنچ گئی۔6روز کے دوران ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 52روپے19پیسےاضافہ ریکارڈ کیاگیا۔تین دن میں پٹرول 11روپے 32پیسے مہنگا،قیمت 327روپے12پیسے پرپہنچ گئی۔

Back to top button