پاکستان نےہائبرڈ سکوک کی نیلامی سے اربوں روپےکمالئے

پاکستان نے پہلی مرتبہ ہائبرڈ سکوک کی نیلامی کے ذریعے 239.3 ارب روپے حاصل کر لیے جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے 770 ارب روپے سے زائد کی بولیاں موصول ہوئیں۔
سکوک دراصل روایتی حکومتی بانڈز کا اسلامی متبادل ہیں۔ عام طور پر حکومتیں فنڈز حاصل کرنے کے لیے بانڈز جاری کرتی ہیں جن میں سرمایہ کار حکومت کو رقم قرض دیتے ہیں اور اس کے بدلے سود وصول کرتے ہیں۔
تاہم اسلامی مالیاتی نظام میں سود کی اجازت نہیں اس لیے سکوک حقیقی اثاثوں پر مبنی ہوتے ہیں جن سے حاصل ہونے والی آمدنی، مثلاً کرایہ، سرمایہ کاروں کو شریعت کے مطابق منافع کی صورت میں دی جاتی ہے۔
’ہائبرڈ‘ سے مراد ایک ہی سرمایہ کاری میں 2 مختلف مالیاتی ڈھانچوں کو یکجا کرنا ہے۔
