پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

 وزارت خزانہ نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھرکمی کااعلان کردیا۔

پٹرول کی قیمت میں2.07روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3.40 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

 پٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سےکم ہو کر247.03روپے فی لیٹر ، ڈیزل کی نئی قیمت249.69روپے فی لیٹر سے کم ہوکر246.29روپے فی لیٹر ہو گئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں1.03روپےفی لیٹر جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں3.57 روپےفی لیٹر کمی کی گئی۔مٹی کےتیل کی قیمت158.47 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.90روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کےتحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہےکہ یکم جون2024ءسےلےکریکم اکتوبر2024تک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طورپر21.23روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل کی قیمت میں18.67روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سےجاری بیان کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کومنتقل کیاجارہاہے۔

واضح رہےکہ حکومت کی جانب سے گزشتہ چند ماہ کےدوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ 15ستمبرکوحکومت کی جانب سےپیٹرول کی قیمت میں10روپےاور ڈیزل کی قیمت میں13روپے6 پیسے کمی کا اعلان کیا گیاتھا۔

اس سےقبل31 اگست کو وفاقی حکومت نےپیٹرول1.86روپے اورڈیزل3.32 روپے فی لیٹر سستا کرنےکااعلان کیاتھا جبکہ اس سےقبل15اگست کو پیٹرول کی قیمت8.47روپےاورڈیزل کی قیمت6.7روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

کاروباری ہفتے کاپہلاروز،اسٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان رہا

یکم جون2024 سےلےکرابتک حکومت کی جانب سےپٹرول کی قیمت میں مجموعی طورپر21.23 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں18.67روپےفی لیٹر تک کمی کی جا چکی ہے۔

Back to top button