پاک انگلینڈ سیریزکےنظرثانی شدہ شیڈول کااعلان

پی سی بی نےپاکستان اورانگلینڈکےدرمیان7سے28اکتوبر تک ہونیوالی3ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریزکیلئےنظرثانی شدہ شیڈول کااعلان کردیا۔
بورڈ کی جانب سےجاری کردہ اعلامیے میں کہاگیاہے کہ دوسرا ٹیسٹ جوپہلےکراچی میں شیڈول تھااب اُسےملتان منتقل کردیا گیا ہےیہ میچ اِن ہی تاریخوں میں یعنی 15 سے19اکتوبرتک اب ملتان میں ہی کھیلاجائے گا۔
اسی طرح دوسرےٹیسٹ میچ کی میزبانی بھی ملتان ہی کرےگاجو7 سے11اکتوبر تک ہوگااورتیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں24سے28اکتوبرتک کھیلاجائے گا۔
آئی سی سی وفد نے چیمپئنز ٹرافی کےلیے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دےدیا
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کےباعث نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کی وجہ سےملتان میں شیڈول رکھا گیاہے۔7تا 11اکتوبرپہلاٹیسٹ ملتان،15تا19اکتوبر دوسرا ٹیسٹ ملتان ،24تا 28اکتوبر تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں ہوگا۔
