نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑسینیٹرشپ ،پارٹی رکنیت سے مستعفی

نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑسینیٹرشپ اور پارٹی رکنیت سے مستعفیٰ ہو گئے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نامزد نگران وزیراعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا استعفی منظور کر لیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے انوارالحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کیے جانے کے بعد ان کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔انوارالحق کاکڑ کی سینیٹ سے نشست 14 اگست 2023 سے خالی قرار دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم بننے کے بعد غیرجانبدار رہنے کے لیے اپنی نشست سے استعفی دیا۔
انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان عوامی پارٹی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیدیا۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اب چونکہ ان کی ذمہ دار ی ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے جس کے لیے انہوں نے الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے اور انہیں اپنی غیر جانبداری ثابت کرنے کا تقاضہ پورا کرنا ہے، اس لیے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کی طرف سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا، راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑ پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں، امید ہے انوارالحق کاکڑ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر
مقبوضہ کشمیر میں پاکستانیوں کویوم آزادی کی مبارکباد کے پوسٹر لگ گئے
جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔
