صدر،وزیراعظم،مسلح افواج کے سربراہان کی یومِ آزادی کی مبارکباد

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر صدر پاکستان اور وزیراعظم ،مسلح افواج کے سربراہان  نے قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

ملک بھر میں آج 76 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔جشن آزادی کے موقع پر متوالوں نے رنگ برنگی لائٹس ، ہری بھری جھنڈیاں ،جھنڈے لگاکر پورا دیس سجا دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جشن آزادی کے موقع پرخصوصی پیغام میں کہا کہ تمام ہم وطنوں کو آزادی کی 76ویں سالگرہ پر مبار کباد پیش کرتا ہوں، بانیانِ پاکستان اور کارکنان تحریک ِپاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قیام پاکستان کیلئے اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے، ہمیں عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہیے،قائدِ اعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے تاریخی جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی،14 اگست کا دن ہمیں خود شناسی کا موقع فراہم کرتا ہے، ہم بابائے قوم کے وژن کے مطابق خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے اپنے عزم کی تجدید کریں اور معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کام کریں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قوم کو 76 ویں یوم آزادی کی مبار کباد دی۔وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے والے مرد،عورتوں اور بچوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، لوگوں نے حصولِ پاکستان کے عزم اور لگن کی عالیشان مثال قائم کی تھی، پاکستان کے اس قیمتی تحفے کے لیے ہم ان عظیم رہنماؤں کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ علیحدہ وطن کے لیے جدو جہد ایسے خیال کی عکاس ہے جس کی جڑیں بہتر کل کی امید پر مبنی ہیں، یہ خیال ایک ایسے ملک کے لیے تھا جہاں ہمارے لوگ اپنی صلاحیتوں کو تلاش کر سکیں، اپنی شاندار روایات، اخلاقیات، ثقافت اور اقدار کے مطابق امن اور خوشحالی کی زندگی گزار سکیں۔

مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے  قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جانب سے بھی  قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی ان گنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، دھرتی کے ہزاروں بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سب عہد کریں کہ قومی اتحاد کو برقرار رکھ کر دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق مسلح افواج عوام کی حمایت سے وطن عزیز کی سالمیت اور امن کا دفاع کرتی رہیں گی ، مسلح افواج پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق قوم کی خدمت جاری رکھیں گی۔

اس سے قبل پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکام ہونگی۔ اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں۔ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں۔خوف اور مایوسی پھیلانے والوں کا منفی پروپیگنڈا مسترد کرنا ہوگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ اپنی عظیم قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں، ملکی خود مختاری اور سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، افواج

پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا

پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

Back to top button