مریم کی بریت کیخلاف اپیلوں کو خارج کرنے کی استدعا

نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت اور فیصلے کیخلاف اپیلوں کو خارج کرنے کی استدعا کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے اپیل دائر کی گئی جس میں مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔
قومی احتساب بیورو نے مریم نواز پر مثالی جرمانے لگانے کی استدعا کرتے مریم نواز کی بریت کی درخواست میں بیان حقائق درست نہیں، بریت کی درخواست میں الزامات پر سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی جبکہ ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا۔
الیکشن کمیشن کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر تحفظات
قومی احتساب بیورو نے موقف اپنایا کہ مریم نواز کے والد نواز شریف، بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں، ملزموں نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی جبکہ نواز شریف بتائیں لندن جائیدایں کیسے خریدیں؟
قومی احتساب بیورو نے مؤقف اپنایا کہ عدالت عظمیٰ نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے نگران جج مقرر کیا لہٰذا مریم نواز کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکا دہی کے مترادف ہے۔
