ایشیاکپ 2025: میچز کے اوقات میں تبدیلی، نئے شیڈول کا اعلان

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ 2025 کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق، ایشیاکپ کے میچز یو اے ای کے وقت کے مطابق شام 6:30 بجے اور پاکستان وقت کے مطابق 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

15 ستمبر کو ہونے والے ڈبل ہیڈر میچز میں، ابو ظبی میں یو اے ای اور عمان کے درمیان میچ سہ پہر 4:30 بجے شروع ہوگا، جبکہ دبئی میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کا میچ شام 6:30 بجے شروع ہوگا۔

 سہ ملکی سیریز  :  پاکستان نے افغانستان کو  39 رنز سے شکست دے دی

میچز کے اوقات کار میں تبدیلی موسم کے اثرات اور شائقین کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ اس سے پہلے ایشیاکپ کے میچز شام 6 بجے مقامی وقت کے مطابق شروع ہونے والے تھے۔

Back to top button