ایشیا کپ،پاک بھارت میچ کی ٹکٹ سستی کردی گئی

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس شائقین کے شکوے کے بعد سستے کردیئے گئے۔
ایشیا کپ میں 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا سلسل جاری ہے تاہم ٹکٹس کی مانگ توقعات سے کم ہے۔ٹکٹ کی مانگ میں کمی کے بعد منتظمین نے ٹکٹ کی قیمتیں کم کردی ہے اور اب پاک بھارت میچ کےٹکٹ کی قیمت 475 درہم سے کم کرکے 350 درہم کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پریمیئم انکلوژر کے زیادہ تر ٹکٹس تاحال خالی ہیں اور منتظمین میچ سے قبل تمام ٹکٹس کی فروخت کے لیے کوشاں ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شائقین کرکٹ نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس مہنگے ہونے کا شکوہ کیا تھا۔
